کوٹلی(نیوز ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کوٹلی میں 2 کارکنوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نواز شریف سے معافی کا مطالبہ کردیا۔کوٹلی میں کارکنوں کی ہلاکت پر یوم سوگ کے موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں نریندر مودی اور آزاد کشمیر میں نواز شریف ظلم ڈھا رہے ہیں جب کہ تقسیم کشمیر کو طول دے کر مودی سرکار کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہتا تو کوٹلی واقعے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سکندر حیات کو گلی گلی گھسیٹتا لیکن ایسا نہیں کیا اس لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے 2 کارکنوں کی ہلاکت پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرکا وزیراعظم نوازشریف سے کارکنوں کی ہلاکت پر معافی کا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































