اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، میئر کی سیٹ کیلئے ن لیگ کے شیخ انصر عزیز اور تحریک انصاف کے راجا خرم نواز امیدوار ہیں۔ اسلام آباد کا پہلا میئر کون ہوگا ، فیصلے کی گھڑی آگئی ، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب میں تمام 50 یونین کونسلز کے منتخب چیئرمین اور کونسل کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 27 عہدیداران شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے شیخ انصر عزیز اور تحریک انصاف کے راجا خرم نواز میں ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ ڈپٹی میئر کے تین عہدوں کیلئے مسلم لیگ ن کے چودھری رفعت جاوید ، ذیشان شاہ اور اعظم خان امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے علی نواز اعوان ، راجا ذوالقرنین اور فوزیہ ارشد میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس انتخاب کیلئے فراست علی خان کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے ، ڈائریکٹر ثناء4 اللہ ملک کو اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ اتھارٹی مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد :شہر کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ کا عمل جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































