جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے اہلخانہ کیلئے اہم اعلان کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے ورثا کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا جب کہ جاں بحق ملازمین کے ایک ایک بچے کو پی آئی اے میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں کے لیے بھی 5 لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کی ہلاکت ان کے ورثا اور پی آئی اے کے لیے سانحہ ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جب کہ تحقیقات سے متاثرہ خاندانوں کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جب کہ اس دوران پیش آنے والے فائرنگ کے پراسرار واقعے سے پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…