پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کوٹلی :پیپلز پارٹی اورن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم میں 2 جیالے جاں بحق

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکیال(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل ورکرز کنوشن جاری تھا ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اسی دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔کنونشن کی سیکیورٹی پر موجود پولیس نے سیاسی کارکنوں کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا اسی دوروان متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جاگیا تو طبی عملے نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرا شخص دوران

 آئن سٹائن کی ایسی پیشین گوئی جسے پورا ہونے میں ایک سو سال لگے مگر۔۔ حیرت انگیز ویڈیو 

علاج دم توڑ گیا تاہم اسپتال میں کئی زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی، آج کا سانحہ نوازلیگ کے وزراء4 کی جانب سے وہاں جلسوں میں استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے کیونکہ اس قسم کی سیاست کے اثرات سے وہ بھی بچ نہیں سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…