اسلام آباد (نیوزڈیسک) احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے مستعفی سربراہ حامد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مائنز کرپشن کیس کا ریفرنس تیار ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ تنگی مائنز کے معاملے میں پرویز خٹک کا نام آ رہا ہے، اگر کارروائی جاری رہی تو بہت جلد ہی مائنز کا کیس جو ریفرنس کی شکل میں تیار ہے احتساب عدالت میں پیش ہو جائے گا۔ کیس میں ان کے دفتر کا استعمال کئے جانے کا الزام ہے اس لئے انھیں شریک ملزم کہہ لیں۔ وزیراعلیٰ کے ناراض ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے ان سے اس معاملے پر بات نہیں کی تاہم احتیاطاً انھیں یہ بتایا تھا کہ اس قسم کی بات آرہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا پرویز خٹک نے حامد خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے معلوم کرایا ہے، اس قسم کا کوئی کیس تیار ہے اور نہ ہی انکوائری، اگرایسی بات ہے تو سامنے لائیں، میں نے ساری زندگی صاف گزاری ہے اس لئے مجھے کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔
پرویزخٹک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، مستعفی سربراہ کے پی کے احتساب کمیشن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































