جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

غازی رشید قتل کیس؛ مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔لال مسجد کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر لال مسجد کی جانب سے طارق ایڈوکیٹ جب کہ پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔اس موقع پر لال مسجد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت میرے موکل کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل ہو چکی ہے، اب عدالت فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کیا



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…