پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کے تمام ممالک سمیت خطے کے ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے‘صدرمملکت

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سمیت خطے کے ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے۔یہ بات صدر مملکت نے ایوان صدر میں منعقدہ پاکستان کے لیے نامزد سفیروں کی پروقار تقریب اسناد کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سفیروں کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نامزد سفیروں جن میں بھارت کے ہائی کمشنر گوتم ایچ بامبانوالہ، افغانستان کے سفیر حضرت عمرزخل وال، تھائی لینڈ کے سفیر سوچارٹ لینگ سائن تھانگ، کمبوڈیا کے سفیر پیچ کوہن پنھا، عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسین محمد کریم، آئرلینڈ کے سفیر بدینڈن وارڈ اور چیک ریپبلک کے سفیر جان فیوری نے فرداً فرداً صدر مملکت سے ملات کی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور آخردہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سفیروں کے پاکستان میں خوش گوار
قیام کی توقع کی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…