پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی دورخی پالیسیوں کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی ڈپٹی گروپ لیڈر شاہ محمود قریشی نے کے پی کے میں ڈاکٹروں پر لازمی خدمات کے قانون کو لاگو کئے جانے کے خلاف آواز بلند کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی اصول پسندی کا پھریرا لہرادیا ہے اور پارٹی کے سربراہ عمران خان کی دورخی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے۔ حددرجہ قابل اعتماد سیاسی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ دی نیوز کے خصوصی سینٹرل رپورٹنگ سیل کو بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی حالیہ مہینوں میں پارٹی کی قیادت سے سنجیدہ طرز عمل اور دوررس حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیتے آئے ہیں تاہم عمران خان جنہیں جنوبی پنجاب کے ایک دوسرے سرکردہ رہ نما جہانگیر خان ترین کا قرب حاصل ہے شاہ محمود قریشی کے مشوروں اور ہدایات کو بکثرت نظرانداز کردیتے رہے اس کے نتیجے میں شاہ محمود جنہیں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں روحانی پیشوا ہونے کی وجہ سے بڑی قدر و منزلت حاصل ہے اور جن کا اپنا سیاسی حلقہ اثر بھی بہت وسیع ہے عمران خان اور دیگر رہنمائوں سے فاصلے پر رہنے لگے تھے۔جنگ رپورٹر محمد صالح ظافر کے مطابق تحریک انصاف میں یہ سوچ بھی کارفرما تھی کہ سیاسی قد کاٹھ کے اعتبار سے شاہ محمود قریشی، عمران خان سے اگر بڑے نہیں تو ان کے ہم پلہ رہنما ہیں جنہیں خاطر خواہ حیثیت ملتے رہنا چا ہئے۔ سیاسی مبصرین نے یاد دلایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں انہوں نے اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے اپنی حکومت کے صدر اور وزیراعظم دونوں سے ٹکر لی اور اپنے موقف سے انحراف اختیار نہیں کیا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرکے انہیں سازش کے تحت وزارت خارجہ سے محروم کردیا گیا جس کے بعد انہیں دوسری بھاری بھرکم وزارتیں پیش کی گئیں جنہیں شاہ محمود قریشی نے قبول کرنے سے انکار کردیا اور مرحوم زیڈ اے بھٹو کی طرح امریکا کی مخالفت مول لے لی تاہم اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی پارٹی ہی نہیں دیگر حلقوں میں بڑی قدرومنزلت حاصل ہے۔ توقع ہے کہ وہ کے پی کے میں ڈاکٹروں کے خلاف عائد کردہ اس نئی پابندی کی مزاحمت سے ہاتھ نہیں کھینچیں گے۔ واضح رہے کہ عمر ان خان نے اپنے ترجمان کے ذریعے شاہ محمود قریشی کے موقف سے بلاتاخیر برآت کا اعلان کرنا ضروری سمجھا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے تحریک انصاف میں بڑے پیمانے کی بغاوت کا امکان پیدا ہوگیاہے شاہ محمود قریشی کی تائید میں کے پی کے سے آوازیں بلند ہونگی اس نئے منظرنامے میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی میں سے ایک کیمپ بھی اپنے موقف سے رجعت اختیار نہیں کرے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…