پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم 23مارچ کو پاکستان کے سب سے بڑے انٹر چینج کا افتتاح کرینگے

datetime 8  فروری‬‮  2016
????????????????????????????????????
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان 23مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاپشاورموڑ انٹر چینج کاافتتاح کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی پر تعمیر کیا جانے والاانٹرچینج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل میں کشمیرہائی وے پرتعمیرکیے جانے والا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاانٹرچینج تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہےجس کاباقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف یوم پاکستان پر کریں گے۔ جس کے بعد یہ عام ٹریفک کے لیے کھول دیاجائے گاجوکہ مکمل طور پر سگنل فری ہوگا۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق کم و بیش14کلومیٹرپرمحیط اس انٹرچینج پرجدید انجینئرنگ کااستعمال کیاگیاہے۔ یہ انٹرچینج دوفلائی اوورز(flyovers) چارایلیویٹڈ (Elevater)ریمپس (Ramps)،دولوپس (Loops)اور دو ایٹ گریڈ (At grade) ریمپس پر مشتمل ہے۔ باکس گارڈز کی تعمیرمیں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ جس میںHigh Strengthکنکریٹ اورLow relaxation steelکااستعمال کیاگیاہے اور تمام گارڈزInsitue کاسٹ کیے گئے ہیں۔ یارد رہےکہ اس منصوبہ کو وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پرمیٹروپراجیکٹ کے منصوبہ کے ساتھ منسلک کیاگیاتھا۔ جوکہ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے NLCنے تعمیرکاٹھیکہ حاصل کیاتھا۔ میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیرکاکام پہلے ہی ہوچکاہے۔ اور اب یہ انٹرچینج 23مارچ کوافتتاح ہونے جارہاہے۔ میٹروبس کاپارٹ اور انٹرچینج کی تعمیرکی ذمہ داری محکمہ COWپنجاب کے مایہ ناز انجینئروسیم طارق کو دی گئی تھی جنہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور تجربہ سے اس انٹرچینج کومکمل کروانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی ہے۔ انہوں نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی والدہ کی خصوصی توجہ اور محنت کانتیجہ ہے کہ میں اس عظیم الشان منصوبہ کی نگرانی کررہاہوں یادرہے کہ ان کی والدہ پچھلے دنوں اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئی ہیں



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…