پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایئرپورٹ سے لاپتہ پی آئی اے کے چاروں ملازمین مل گئے

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر 2 فروری کو احتجاج کے دوران لا پتا ہونے والے پی آئی اے کے 4 ملازمین مل گئے۔ نامعلوم افراد چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی پر چھوڑ گئے۔ذرائع کے مطابق رات گئے نا معلوم افراد پی آئی اے کے چاروں ملازمین کو ناگن چورنگی پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ملازمین میں ہدایت اللہ، منصور، ضمیر چانڈیو اور سیف اللہ شامل ہیں۔ یہ ملازمین 2 فروری کو اس وقت لا پتا ہو گئے تھے جب پی آئی اے ملازمین کراچی ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو ملازمین کی بازیابی کے لئے آج دوپہر تک کا الٹی میٹم دیا تھا، بصورت دیگر ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل تک مارچ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملازمین کو اپنے گھروں کو بھیجا جا چکا ہے، جبکہ اغوا کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی آج ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرے گی۔ توقع ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اپنی نئی حکمت عملی کا بھی اعلان کرے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…