پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کے بعد کس کی باری، سراج الحق نے بتا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اور پھر پاکستان کی باری ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی آئی اے پاکستانی عوام کی محبت کا مرکز ہے اسے ٹھیکیداروں کے حوالے کرنا اچھاعمل نہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کواعتماد میں لئے بغیرنجکاری کا فیصلہ کیا،ملک کے لئے بہتر ہے کہ حکومت جمہوری رویہ اپنائے، پارلیمانی کمیٹی بناکراس مسئلے کوافہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں پہلے ادارے کو ناکام کیا جاتا ہے اورپھرنجکاری کی جاتی ہے، پی آئی اے نجکاری کے پیچھے عوامل کو سب جانتے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اورپھرپاکستان کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے اداروں میں کرپشن کینسرکی طرح موجود ہے، کرپشن اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، عوام کرپشن کے خلاف ہماری جنگ میں ساتھ دے، قوم کی لوٹی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیاجائے گا، آئندہ ماہ کرپشن کے خلاف قومی سطح پراحتجاج کریں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…