جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کا نیشنل ایکشن پلان میں مزید6 نکات بڑھانے کا ارادہ

datetime 6  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے نیشنل ایکشن پلان میں مزید چھ نکات بڑھانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ ان نکات میں پاک چین اقتصادی راہ داری کا تحفظ، مدارس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی اصلاحات، فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی اور اقلیتوں کا تحفظ شامل ہے۔ان نکات کی سفارش نیکٹا نے کی تھی، اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی (نیکٹا) نے یہ سفارش کی تھی کہ نیشنل ایکشن پلان میں مزید چھ نکات کا اضافہ کردیا جائے، حکومت نے یہ تجویز منظور کر لی ہے۔نئے نکات میں پاک چین اقتصادی راہ داری کا تحفظ، مدارس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں بھی نصابی اصلاحات، پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس، فرقہ وارانہ کارروائیوں کی روک تھام، اقلیتوں کا تحفظ اور تمام انٹیلی جینس ایجنسیوں کے مشترکہ میکانزم کا قیام شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسی ماہ نیشنل انٹرنل سیکورٹی کانفرنس بھی طلب کر لی گئی ہے جس میں ملک کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…