اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ میں سیکیورٹی اہلکار ملوث ہوئے تو سخت کارروائی کرینگے، ڈی جی رینجرز

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعے میں اگر پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ سہیل بلوچ کی قیادت میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 3 رکنی وفد نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی جس میں گزشتہ روز پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکا کہنا تھا کہ احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور جاں بحق افراد کے قتل میں ملوث افراد کا چشم دید گواہ یا شواہد یا پھر ویڈیو کسی کے پاس بھی ہو تو وہ تحقیقاتی کمیٹی کو مہیا کرے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ اگر پولیس یا رینجرز کا کوئی اہلکار بھی واقعے میں ملوث پایا گیا تو اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت رینجرز حکام جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے گھر جائیں گے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کوآرڈینیشن کمیٹی بنا دی ہے کیوں کہ ہم تفتیش میں معاونت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے مقام سے رینجرز کو ہٹانے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفردار تک پہنچانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…