اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و ولولے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور کراچی /فیصل آباد/ملتان/مظفرآباد(نیوز ڈیسک)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد جموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں اور بیرون ملک آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے۔کشمیر ڈے پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جب کہ پاکستانی عوام اور کشمیری آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ مظفر آباد میں کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی رنجیر بنائی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے مظاہروں، ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں بھی ریلیاں، سیمینار اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کشمیر ڈے پر اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ آزادی کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں امن بحال نہیں ہو سکتا، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جرات مندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔صدرآزاد کشمیر سردار یعقوب نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، یوم یکجہتی کشمیر منانے سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی گئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کا فطری، ثقافتی، مذہبی اور معاشی تعلق بھارت کے مقابلے میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت،عوام اور سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ حق خودارادیت کسی بھی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم ہرمشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویزمشرف اورسیکریٹری جنرل ڈاکٹرامجد نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر کا قابل عمل حل پیش کیاتھا جس پر بھارت متفق تھا مگربعد میں آنے والی حکومت نے یہ مسئلہ پس پشت ڈال دیا۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…