اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات نہ کرنے اور مسافروں کی سہولت کیلئے نئی ایئرلائن بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے‘حذیفہ رحمان کے مطابق نئی ایئر لائن 120 دن میں قائم کردی جائے گی جس کا کنٹرول حکومت کے پاس ہوگا‘نئی فضائی کمپنی میں ملازمین کی تعدادکم ازکم رکھی جائے گی‘تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔یہ فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کیاگیا ‘اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر خیبر پختونخوا مہتاب عباسی ، وفاقی وزراء چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی کے علاوہ شجاعت عظیم اور سینیٹر مشاہد اللہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ اگرپی آئی اے یونین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے توکل واپڈا‘ریلوے سمیت دیگراداروں کی یونینز بھی حکومت کو بلیک میل کریں گی‘ انہوں نے یونین کی تمام باتیں مانیں‘ بہتری کیلئے چھ ماہ کا وقت بھی دیا‘ تمام ملازمین کی نوکریوں کی ضمانت بھی خود دی مگر ان لوگوں نے اس کا بھی مان نہیں رکھا‘ہڑتالی ملازمین نے قومی ایئر لائن کو سخت نقصان پہنچایا‘ اب ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ‘وزیراعظم نے سیکریٹری ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ اگر کوئی ملازم اب بھی خودواپس آکر کام شروع کرنا چاہتا ہے تو رکاوٹ مت ڈالیں‘ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں سیاسی بھرتیوں نے پی آئی اے کو ان حالات تک پہنچایا، ہڑتالیوں نے بعض عناصر کی ایما پر بلاوجہ عوام کو پریشان کیا‘شرکاء کی متفقہ رائے تھی کہ ملک کو مستقبل میں نقصان اور عوام کو اذیت سے بچانے کیلئے نعم البدل ایئرلائن کا ہوناضروری ہے جس پر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےفیصلہ کیاکہ پی آئی اے کے ساتھ حکومت کے پاس دوسری ایئرلائن کا ہونا بھی ضروری ہے ‘مستقبل میں فیصلہ ہوگاکہ قومی ایئرلائن کا کیاکرنا ہے لیکن فوری طورپر ایک اورایئرلائن بناکر عوام کو اذیت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے‘ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے واضح کیاکہ حکومت پی آئی اے کے معاملے پر ڈٹ گئی ہے‘اداروں کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ دریں اثناء وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کر لیا‘سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا‘سیکرٹری ایوی ایشن پی آئی اے کی موجودہ صورت حال پر وزیرا عظم کو رپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ ناصر جعفر نے دو روز قبل پی آئی اے کے دو ملازمین کی دوران احتجاج ہلاکت پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
ہڑتالیوں سے مذاکرات نہیں، نئی ایئرلائن بنائیں گے، حکومت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا



















































