اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا اہم کردار ہے

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا اہم کردار ہے اور ان کی مدد سے ہم دشمن کو شکست دے کر ملک کو محفوظ بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کے شرکا کو ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے روابط پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران پاک افغان سرحدی امور سے متعلق پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان مخالف غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد، اُن کے معاونین کے معاملات پر بات چیت کی گئی جب کہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سول وعسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب کے ٹھوس اثرات کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب آپریشن اور قیام امن میں فوج اور دیگراداروں کے کردارکو سراہا اور فرائض کی انجام دیہی کے دوران جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیرپا اور پائیدارامن کے لیے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں مستحکم اور ملک بھرمیں خفیہ آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بیرونی ملک سے فنڈنگ ہوئی اور اندرون ملک سے سہولت فراہم کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا اہم کردار ہے، قوم کو کامیابیوں کے باعث انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے، حکومت، قوم فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ ہم مل کر دشمن کو شکست دے کر ملک کو محفوظ بنائیں گے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…