ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کی معیشت بہتر ہو گی ‘اسحاق ڈار

datetime 4  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق نے ملک میں مہنگائی کی شرح 12 سال کی کم ترین سطح پر لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دبئی آئی ایم ایف کی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں چیلنجز کے باوجود پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ اور کمزورطبقے کے لئے معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، کیمیکل، آٹو موبائل اور فرٹیلائز کے شعبے میں کارکردگی بہتر ہوئی ہے جب کہ خسارے سے نکال کر اداروں کو مستحکم کریں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مزید مراعات دیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام معاشی اشاریئے بہتر ہیں اور وقت سے پہلے معاشی اہداف حاصل کر رہے ہیں، مجموعی قومی پیداوار 5 فیصد سے اوپر لے جانے کیلئے کام کر رہے ہیں جب کہ رواں برس 4.5 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرلیں گے، ملک میں مہنگائی کی شرح 12 سال کے دوران کم ترین سطح پرہے اور اس وقت افراط زر کی شرح کم ہو کر 2.1 فیصد ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کو معیشت کی بہتری کاحصہ بنا رہے ہیں، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور مالیاتی شعبے میں بہتری کے لئے مسلسل اصلاحات کررہے ہیں، مالیاتی نظم و نسق پر سختی سے عمل کررہے ہیں، امید ہے ٹیکس اہداف کےحصول کیلیے ایف بی آر مزید مثبت اقدامات کرے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ دو گنا کردیا گیا ہے جب کہ تاجروں کے لئے ایمنسٹی اسکیم دی جو پہلے کبھی نہیں دی گئی، مارچ 2018 تک سسٹم میں 10 ہزارمیگاواٹ بجلی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں جب کہ حکومت کے ہائر ایجوکیشن پروگرام سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…