اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام ٗحکومت پاکستان ٗ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی دلیرانہ سیاسی ،سفارتی او ر اخلاقی جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کااعادہ کرتے کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ٗ مسئلہ کشمیر قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کا طویل اور نامکمل ایجنڈا ہے ٗعالمی برادری کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا جانے والا وعدہ پورا کرے ٗکشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ حکومت پاکستان اور عوام ٗمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی دلیرانہ سیاسی ،سفارتی او ر اخلاقی جدو جہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کااعادہ کرتے ہیں۔ہم پوری دُنیا کے آزاد عوام کے ہمراہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر، جرات مند ، دلیراور حوصلہ مندمردوں ، خواتین اور نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے گذشتہ 68سالوں میں آزادی کے نیک مقصد کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااور ہم ان ہزاروں کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی سیکورٹی فورسز کے شدید مظالم کے باوجود بھارتی غلامی تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اس بات کا عملی اظہار کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ٗجموں کشمیر کا تنازعہ کئی دہائیوں سے نہ حل ہونیوالا تنازعہ بن کر رہ گیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کا طویل اور نامکمل ایجنڈا ہے جبکہ بھارت کی ان قراردادوں پر عملدرآمدنہ کرنے کی ضد اور ہٹ دھرمی کے باعث ان قراردادوں پر عملدرآمد التوا کا شکا رہے۔ہم بھارت اور عالمی برادری پر زوردیتے ہیں کہ وہ 68سال قبل جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ کیا جانے والا وعدہ پورا کریں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے خواب کی تعبیر ہر پاکستانی کے دل کی خواہش ہے ۔ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اقرار صالح کرتے ہیں کہ غم اور مصیبت کے وقت وہ ہمیں اپنے ہمراہیوں میں شمار کرسکتے ہیں۔ہم اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کا اس وقت تک ساتھ دیں گے جب تک کہ آزادی کا خواب پورا نہیں ہوجاتا۔کشمیر کی جدوجہد مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستانی عوام اور حکومت اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ جموں و کشمیر کے عوام نے68 سال قبل اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا تھا لیکن بھارت نے ا ن کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام نے اپنی جدوجہدمیں نا قابل فراموش قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔تاہم بھارت اپنے تمام تر دباؤ اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ناکام نہ بنا سکا۔ پوری دنیا کے آزادی کے متوالے اور پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو ان کی جرأت ، بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی سیکورٹی فورسز کے شدید مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی یہ شدید خواہش ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں پر امن طریقے سے حل ہو اور پاکستان بارہا بین الاقوامی برادری کو یہ باور کراچکا ہے کہ وہ 68 سال قبل شروع ہونے والی اس جدوجہد پر کشمیری عوام سے کیا جانے والا وعدہ پوراکریں ۔ خطے میں اسوقت تک امن بحال نہیں ہو سکتا جب تک مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق طے نہیں پا جاتا۔
کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو دبایا نہیں جاسکتا ٗ صدر ٗ وزیر اعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی



















































