لاہور( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر ہر ادارے کو گالی دی اور ہر شخصیت پر الزامات لگائے لیکن دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا وہ اس کا جواب دیں،پی آئی اے ملازمین نے طاقت کے زور پر ہڑتال کوکامیاب بنانیکی کوشش کی جس ادارے کی خدمات لوگوں سے وابستہ ہوں وہ ادارہ ہڑتال نہیں کرسکتا، ہم وہ نہیں جو پانچ سال ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں اور ادارے تباہ کر دیں ، حکومت پی آئی اے کے لئے 600ارب روپے خسارہ برداشت نہیں کرسکتی، یہی رقم تعلیم اور صحت جیسے شعبوں پر لگائی جائے گی ،پاکستان میں کام کرنا آسان ہوتا تو پرویز مشرف اور آصف زرداری کرکے چلے جاتے، یہاں کام کرنا مشکل کام ہے جو وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں ۔گزشتہ روز لاہور ایکسپو سینٹرمیں کتب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے غیرقانونی طورپر ہڑتال کی کال دی اور لازمی سروس ایکٹ کے تحت اب کوئی ہڑتال نہیں کرسکتا، میری اپیل پر ہڑتال کامیاب نہیں ہوئی اور ملکی و غیرملکی پروازیں اڑتی رہیں لیکن ہڑتال کی ناکامی پر ملازمین نے طاقت کے زور پر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ملازمین پر فائرنگ کے واقعے کی سندھ حکومت، رینجرز اور تمام سیکیورٹی ادارے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں،حکومت کاعزم ہے کہ قاتلوں کوان کے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کرنے کے لئے لوگوں نے ہمیں اس لئے منتخب کیا ہے تاکہ ہم اپنے فرائض پورے کریں، ہم وہ نہیں جو پانچ سال ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہیں اور ادارے تباہ کردیں اور ان میں سے بھی نہیں جو 10سال کے لئے آتے ہیں اور پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی کا بحران تحفے میں دے کر چلے جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے بینکوں کو سرکاری افسروں کے شکنجے سے نکالا تو بینک خوشحال ہوگئے، اسی طرح ہم نے دوسرے اداروں کو بھی بہترکیا اور اسی طرح پی آئی اے کو بھی اچھا کرکے دکھائیں گے۔پرویز رشید نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین سے متعدد بار مذاکرات کیے گئے، پی آئی کے معاملے پر کمیٹیاں بنائی گئیں اور تجاویز مانگی گئیں اگر کوئی تسلی کرانا چاہتا ہے تو بات چیت کے ذریعے انہیں تسلی دیں گے، حکومت پی آئی اے کے لئے 600ارب روپے خسارہ برداشت نہیں کرسکتی، یہی رقم تعلیم اور صحت جیسے شعبوں پر لگائی جائے گی اور پی آئی اے کو بہترین ایئرلائن بنانے اور ادارے کو خسارے سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا آسان ہوتا تو سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کرکے چلے جاتے، یہاں کام کرنا مشکل کام ہے جو وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں، بجلی کے کارخانے پہلے کیوں نہیں لگائے گئے، ماضی میں موٹروے کی بھی مخالفت کی گئی جہاں صرف نواز شریف سفر نہیں کرتے بلکہ عام لوگ بھی سفر کرتے ہیں، قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں آئیں گی لیکن ان کا مقابلہ کریں گے، دو قدم آگے بڑھیں گے اگر رکاوٹیں آئیں تو تھوڑا سانس لیں گے اور پھر آگے بڑھیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دھرنے کا اعلان کیا تو کیا ان کا دھرنا تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کرے گا، عمران خان نے دھرنوں کے ذریعے ملک کا ڈیڑھ سال ضائع کیا، دھرنوں نے پاکستان کو کیا دیا، عمران خان اس کا جواب دیں، انہوں نے تو کنٹینر پر ہر ادارے کو گالی دی اور ہر شخصیت پر الزامات لگائے۔
لوگ 10سال حکومت کر کے بھی قوم کو دہشت گردی کا تحفہ دیتے ہیں, پرویز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
-
پی ایس ایل، ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار
-
ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
گیس لوڈ شیڈنگ کا توڑ مل گیا! اب سلنڈر نہیں، پانی سے چلنے والا چولہا آگیا
-
اس سال سے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
-
پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت ملنے لگی،101بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل
-
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
-
روز جیتی اور مرتی ہوں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک انصاف نہیں ملا، ٹک ٹاکر ثنا کی والدہ آبدیدہ
-
پاکستانی حکام کی موجودگی میں ڈھائی گھنٹے طویل مذاکرات ، ابتدائی بات چیت اور ماحول مثبت رہا
-
ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ معیار جاری



















































