کراچی(نیوز ڈیسک)نیب نے سابق مشیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف نیب کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ، وطن واپسی پر انہیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے اس لیے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ درخواست کی سماعت کے دوران نیب نے عدالت کے روبرو انکوائری رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات میں کرپشن کے ثبوت ملے ہیں۔وطن واپسی پر شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جس میں شرجیل میمن براہ راست ملوث ہیں۔عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر حکم سناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سفری دستاویزات پیش کی جائیں اور انکوائری کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے جس کے بعدفیصلہ کریں گے#/s#
شرجیل میمن کےخلاف گھیرا تنگ ‘انتہائی اہم ثبوت مل گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































