اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ہڑتال کرنے والوں کوایک سال تک کے لیے جیل جانا پڑسکتا ہے, وزیراعظم

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے احتجاجی ملازمین کےخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک سال تک جیل جانا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کرنے والوں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہڑتال کے باعث پی آئی اے کو یومیہ 10 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے اور معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال میں شریک ملازمین کو نوکری سے نکال دیا جائے گا جبکہ کام کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے کام ہورہا ہے۔ ’معیشت ترقی کرے گی تو برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا‘۔وزیراعظم کے یہ بیانات ایسے موقع پر سامنے آئے جب ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کے دوران کراچی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران دو ملازمین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ حکومت کا موقف ہے کہ 350 ارب روپے کے خسارے میں چلنے والے ادارے کو اس کی موجودہ انتظامیہ مزید نہیں چلاسکتی۔حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو جون 2016 تک پی آئی اے کی نجکاری کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، جس پر اسے اپوزیشن جماعتوں اور پی آئی اے ملازمین کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس سے قبل حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن بل 2015 کو اپوزیشن کے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کے باوجود قومی اسمبلی سے منظور کروا کر قومی اثاثے کو پبلک پرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری دے چکی ہے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…