جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

توہین عدالت کیس،وزیر اعظم کو بلایا تو واپس نہیں جائینگے،سپریم کورٹ

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران دورکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے کہاہے کہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں ہورہاتووزیر اعظم پاکستان کوبلالیتے ہیں وزیراعظم آئے توواپس دفتر نہیں جائیں گے اوراڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے،عدالتی احکامات کی کسی کوخلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوباربار بلایامگر وہ نہیں آئے ۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکودیے ہیں عدالت نے سیکرٹری اسٹبلشمینٹ کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالتی احکامات کے مطابق کسٹم افسر عمر فاروق کی ترقی کا 48گھنٹے میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیاہے اس دوران کسٹم افسر عمرفاروق کے وکیل عارف چوہدری نے عدالت کوبتایاکہ اسٹبلشمینٹ ڈویڑن نے سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی، آٹھ ماہ سے عدالت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ایسی بات ہے تو وزیراعظم کو بلا لیتے ہیں،اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے، وزیراعظم آئے تو واپس دفتر نہیں جائیں گے اس پراٹارنی جنرل نے عدالت کویقین دہانی کرائی کہ عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے، عدالتی حکم کے مطابق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا،عدالت نے 48گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…