کراچی(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی مجوزی نجکاری کے خلاف 2 فروری کے بجائے آج سے ہی فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کرتے ہوئے جناح ٹرمینل کے کاؤنٹرز بند کرادیئے جس کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جب کہ گزشتہ روز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صبح 7 بجے سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اس پر عملدرآمد اب سے ہی شروع کردیا گیا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن آج سے ہی روکا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ایوی ایشن ڈویڑن نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیکشن 10 لگانے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا،سیکشن 10 کے نفاذ کے بعد پی آئی اے کی تمام یونینز پر پابندی لگ جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی سراپا احتجاج ہے اور اس حوالے سے حکومت اور پی آئی اے یونین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہ آنے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل کے بجائے آج ہی فلائٹ آپریشن روکنے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































