اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عزیر بلوچ کے انکشافات کا سلسلہ جاری،پیپلز امن کمیٹی کو اہم سیاسی رہنماؤں کی سرپرستی میں نیٹو کا اسلحہ دیا گیا

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے مزید اہم انکشافات کر دئیے، کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو سیاسی سرپرستی میں نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ اہم سیاسی رہنماؤں نے قبضوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے استعمال کیا۔ عزیر بلوچ نے بعض رہنماؤں کو ملک سے فرار بھی کرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گینگ وار کے سرغنہ پر قائم تیس مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنے گی۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے مزید اہم انکشافات سامنے آگئے۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ عزیر جان بلوچ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ سیاسی بنیادوں پر تبادلے و تقرریاں کراتا رہا ہے اور اس نے بعض کرپٹ رہنماؤں کو بیرون ملک فرار بھی کرایا تھا۔ گرفتار سرغنہ نے انکشاف کیا کہ اہم سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کو نیٹو کا اسلحہ فراہم کیا گیا۔ ایک سیاسی جماعت کا اہم رہنما سرکاری گاڑیوں میں اسلحہ کی ترسیل کرتا تھا۔ عزیر جان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ اسے جیل میں لیاری کا سردار بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی، اسے زمینوں پر قبضے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لئے استعمال کیا گیا۔ عزیر بلوچ کے مطابق اس نے کراچی کے علاقوں گلستان جوہر، کلفٹن اور سرجانی ٹاؤن میں زمینوں پر قبضے کرائے۔ گینگ وار کے سرغنہ نے خالد شہنشاہ، ارشد پپو، اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین سجاد حسین شاہ سمیت متعدد افراد کے قتل سے متعلق بھی اہم راز فاش کئے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف قائم تیس مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…