کراچی(نیوز ڈیسک)لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے انکشافات کے بعد اسکے سہولت کارجس میں پولیس افسران واہلکار، رکن اسمبلی ، بلڈرز اوردیگر اہم لوگوں کی گرفتاری متوقع ہے جبکہ بینظیر قتل کیس اور سانحہ کارساز کے مقدمات میں بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک اہم ملزم کی گرفتاری آئندہ چند روز میں ظاہر کیے جانے کا امکان ہے جس سے کئی پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ نے خالد شہنشاہ ، بلال شیخ ،سانحہ کارساز اور راولپنڈی میں بینظیر قتل کیس کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔ بینظیرکے قتل کے موقع پربم دھماکے کے حوالے سے کالعدم تنظیم کے حوالے سے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم کی گرفتاری ظاہر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ رحمان ڈکیت نے جو لیاری امن کمیٹی قائم کی تھی اس نے ایک سابق وزیر داخلہ کے کہنے پر اس کا نام پیپلزامن کمیٹی رکھ دیا تھا جبکہ اسی وزیر کے کہنے پر اس نے متعدد افراد کو قتل کیا اور اغوا کر کے بھتے بھی وصول کیے ، ملزم نے انکشاف کیا کہ لیاری کے تمام بلڈرز اس کے سہولت کار ہیں جو اسے رقم فراہم کرتے تھے جس سے وہ نہ صرف اسلحہ خریدتا تھا بلکہ رقم اپنے کارندوں میں بھی تقسیم کرتا تھا، ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لسانی بنیاد پر اغوا کیے جانے والے مغویوں کی لاشیں کس کی گاڑی میں ٹھکانے لگائی جاتی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے متعدد سیاسی و لسانی جماعتوں کے رہنماؤ ں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے کہنے پر اس نے کس کس کو قتل کیا جبکہ ملزم نے بتایا کہ ڈالمیا والے منشیات فروش اسلم کی ٹھٹھہ میں زمین تھی جو ایک وزیر داخلہ کو چاہیے تھی پہلے وہ زمین خریدنے کی کوشش کی جب اسلم منشیات فروش نے زمین فروخت کرنے سے انکار کر دیا تو اس نے اسلم منیشات فروش اس کے بھانجے، بھتیجے سمیت 4 افراد کو لیاری میں بلوا کر قتل کردیا اور لاشیں وچھانی ہال میں دفنا دی تھیں جبکہ جیل پولیس کے اہلکار لالہ امین رند سمیت 4 نیازی بردارن کو دعوت دے کر لیاری بلایا اور انھیں قتل کر کے لاشیں میوہ شاہ قبرستان میں دفنا دی تھیں جبکہ وہ جس ہائی روف میں آئے تھے اسے گارڈن کے علاقے میں لے جا کر اس میں آگ لگا دی تھی۔
عذیر بلوچ کے انکشاف؛ پولیس افسران سمیت رکن اسمبلی و دیگر کی گرفتاریاں متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































