اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ 13فروری کو ہوگا،وزیر اعظم 12فروری کو قطر کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان 16 ارب ڈالر کا 15سالہ معاہدہ پر قطر اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان دستخط ہوں گے۔یہ معاہدہ دسمبر 2030تک کارآمد ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وزارت پٹرولیم کے حکام، صدر ایف پی سی سی آئی،تاجر اور سرمایہ کاربھی وزیر اعظم کے ہمراہ قطر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے توانائی بحران کا حل ایل این جی میں ہے،کیونکہ ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اورگیس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،اس ساری سورتحال پر ایل این جی مسئلہ کا فوری حل ہے، گیس بحران کے حل کیلیے گیس امپورٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کے نرخ دنیا کے کم ترین نرخوں میں سے ہیں، اس وقت ملک میں دو ہزار میگاواٹ صلاحیت سے زائد کے پاور پلانٹس گیس کی عدم فراہمی کے باعث بند ہیں، ان کو ایل این جی پر آپریشنل کرنے سے ایک کھرب کی بچت کی جا سکتی ہے، تین ہزار چھ سو میگاواٹ کے نئے پلانٹس لگا ئے جا رہے ہیں جو ایل این جی پر چلا کر دو کھرب کی بچت کی جا سکتی، ایل این جی کی امپورٹ سے سالانہ 100ارب روپے کی بچت ہوگی،زرائع کے مطابق ایل این جی کی پرائس ایران اور ٹاپی گیس سے سستی ہوگی۔ مارچ 2016تک ایل این جی کے 30کارگو سسٹم میں شامل کرنیکا ٹارگٹ ہے،ایل این جی امپورٹ ہونے سے دسمبر تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔
وزیراعظم 12 فروری کو ایل این جی معاہدے کیلیے قطر جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی



















































