اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیانات سے پیدا شدہ سیاسی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور چیئرمین سی نٹ رضا ربانی کو وزیر اعظم میاں نواز شریف سے فوری ملاقات کرنے کی ہدایت کی ہے مذکورہ بالا رہنما مزید ہدایات کے حصول کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی مشاورت کریں گے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بعد گینگ وار کے ملزم عزیز بلوچ کی گرفتاری پر مزید سیاسی حالات کو ابتری سے بچانے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری فعال ہو گئے ہیں اور انہوں نے مسلم لیگ(ن) سے مصالحانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور سینیئر رہنماوئں کو فوری طور پر نواز شریف سے ملاقات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری نثار علی خان کے خلاف سخت بیان بازی کا سلسلہ کچھ دنوں کے لئے روک دیں تاکہ اس دوران مصالحت کے معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ رواں ہفتے سینئر رہنماﺅں کا نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
آصف زرداری کی سیاسی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سرگرم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































