اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے مالدیپ کی وزیرخارجہ دونیا مامون نے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، سیاحت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان مالدیپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ، سیاخت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مالدیپ کی وزیر خارجہ دونیا مامون نے کہا کہ مالدیپ کو مکمل تعاون کرنے پرمشکور ہیں، مالدیپ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے ،پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف کارروئیوں کو سراہتے ہیں۔
دہشتگردی کیخلاف ہمسائیہ ملکوں کو تمام ممکن تعاون فراہم کریں گے، نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































