ڈیووس(انٹرنیشنل ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک سمیت ورلڈ اکنامک فورم کے بانی نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو سراہا ہے، قومی ترقی میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنا چاہتے ہیں اور خواتین کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیووس کے ہوائی اڈے پر جنیوا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیووس میں عالمی رہنماؤں اور دنیا کے بہترین تاجروں سے ملاقات کا موقع ملا ہے ان ملاقاتوں سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا بھر میں اچھی رائے قائم ہو چکی ہے دنیا کے ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کی تعریف کر رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے بانی پروفلپر کلازشواب سے ملاقات کافی اچھی رہی انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو سراہا ہے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم خواتین کی ترقی کو اولین ترجیحی دیتے ہیں اس لئے یوتھ لون سکیم بھی 50 فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص کئے ہیں پاکستان کی ترقی میں خواتین کو برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں ۔
دنیا کے ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کی تعریف کر رہے ہیں،نواز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان



















































