ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں‘دفتر خارجہ

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی، وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں کمی لانا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چارسدہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں ،مکمل تحقیقات سے پہلے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔پاکستان اور امریکہ کے مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں اور وزیر اعظم کے گزشتہ سال کے دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں گہرا تعاون ہے۔پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔ افغانستا ن سے مختلف معاملات پر رابطے میں رہتے ہیں اور پاک افغان ملٹریز رابطے جاری ہیں۔ وزیر اعظم کے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا مقصد دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں کمی لانا تھا دونوں ملکوں نے پاکستان کی مصالحت کی پیشکش کا مثبت جواب دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…