کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹرینز کے صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری امریکہ پہنچ گئے، بلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا،امریکی صدر کے ناشتے میں شرکت سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری منگل کو امریکہ پہنچ گئے، انھوں نے پارٹی کے چئیرمن بلاول بھٹو کو بھی امریکہ بلوالیا ہے۔ بلاول بھٹو اسلام آباد سے دبئی جائیں گے،جہاں سے وہ امریکہ کے لیے روانہ ہونگے ۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو امریکی صدر باراک اوبامہ کے سالانہ ناشتنے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ امریکی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے،جن میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بلاول بھٹو اسلام آباد میں یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیں گے،،پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کی سالگرہ بھی امریکہ میں ہی منائی جائے گی،جس میں خاندان کے دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع ہے۔28 جنوری کو بلاول بھٹو امریکہ سے واپس اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































