تہران (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنے دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک سے بات چیت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے ٗ ایران نے تنازعہ کے سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کر نے پر اتفاق کیا ہے ٗ سعودی عرب سے بھی ایسا کر نے کا کہیں گے جبکہ پاکستان بھی اپنافوکل پرسن مقرر کریگا ٗ سعودی عرب اور ایران کے تنازعے کا خاتمہ مقدس مشن ہے ٗ کسی کے کہنے پر نہیں خود مصالحت کرانے کا فیصلہ کیا ٗ کشیدگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ٗ سعودی عرب اور ایران کو دہشتگردی کے خطرے کا ادراک ہے ٗ انتہا پسندی اور دہشتگردی بڑا چیلنج ہے جس کا ملکر مقابلہ کر نا ہوگا ۔منگل کو ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے دورے کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کے تنازعے کا خاتمہ مقدس مشن ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنا فرض نبھا رہا ہے دونوں برادرز ممالک نے کشیدگی ختم کر انے کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کے دورے سے بہت زیادہ مطمئن ہوں ہم کسی کے کہنے پر مصالحت نہیں کرارہے ہیں اور یہ فیصلہ ہم نے خود کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک سے بات چیت نے ہمیں حوصلہ دیا۔سعودی عرب اور ایران کو دہشتگردی کے خطرے کا ادراک ہے ٗ پاکستان نے1997 ء میں شاہ عبد اللہ اوراس وقت کے ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی ملاقات کرائی ۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ دو بھائی لڑیں تو ان کی صلح کراؤ ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ایران سے فوکل پرسن مقرر کر نے کا کہا ہے اور ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تنازعہ کے لئے فوکل پرسن مقرر کر نے پر اتفاق کیا ہے سعودی عرب سے بھی کہا جائیگا کہ وہ فوکل پرسن مقرر کرے جبکہ پاکستان بھی اس معاملے پر اپنا فوکل پرسن مقرر کریگا۔ نواز شریف نے کہاکہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ہونی چاہیے وزیر اعظم نے کہاکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی بڑا چیلنج ہے جس کا ملکر مقابلہ کر نا ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ نازک وقت میں پاکستان کیلئے مصالحتی کر دار ادا کر نا فخر کی بات ہے پہلے بھی پاکستان اپنا فرض نبھاتا رہا ہے ۔بعد ازاں وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہوگئے ایرانی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو رخصت کیا ۔
آرمی چیف اوروزیراعظم نے کس کے کہنے پر’’مصالحتی مشن ‘‘شروع کیا؟نوازشریف نے بتادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان
-
پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لفظ اضافی ہوتے ہیں
-
11 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
-
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری
-
دیہات میں زمینوں کی خرید وفروخت کرنے والوں کیلیے بڑا ریلیف
-
پی ایس ایل، ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار
-
ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی راستے تجارت کا آغاز
-
پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی گریڈ 1سے 16تک کی آسامیوں بارے اہم فیصلہ
-
تم کالے ہو، میرے لائق نہیں، خاتون نے عاشق کیساتھ مل کر شوہر کو ہلاک کر دیا
-
اس سال سے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی



















































