جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم اورآرمی چیف آج ایرانی صدر سے تبادلہ خیال کرینگے

datetime 19  جنوری‬‮  2016 |

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششیں جاری ہیں ،سعودی فرمانرواں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف آج تہران جاکر صدر حسن روحانی سے تبادلہ خیال کرینگے۔پاکستان کی قیادت نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان خلیج کم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ملاقات میں،پاکستان کی جانب سے دو اسلامی ملکوں کے درمیان خلیج وسیع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،سعودی فرمانروا اور پاکستانی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکا اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تنازع کے جلد سے جلد پرامن انداز میں حل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ صرف بات چیت کا رستہ کھلا رہنے سے ہی معاملہ حل ہوگا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی پاکستانی قیادت کی جانب سے مصالحت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی پر امن حل کا خواہاں ہے، اور ان کے ملک نے ہمیشہ اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کوششیں کیں۔پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا،اس سے پہلے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ مشرق وسطٰی کی موجودہ صورتحال سے امت مسلمہ کمزور ہورہی ہے، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…