اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں پانی و بجلی کی وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں زیادہ دھند کی وجہ سے ٹرپنگ ہوئی جس کے باعث ملک کے بہت سے علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، تین سے چار گھنٹوں میں سارا سسٹم ٹھیک ہو جائے گا۔سپیکر سردار ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پرپیپلزپارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ ملک کے کافی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے اس پر حکومت وضاحت کرے۔اس پر وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مظفر گڑھ میں زیادہ دھند کی وجہ سے یہ بریک ڈاؤن ہوا، تین سے چار گھنٹوں میں سارا سسٹم ٹھیک ہو جائیگا یہ ٹرپنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک فیصل آباد میں بجلی بحال ہوگئی ہے ، اسلام آباد میں آدھے گھنٹے میں بحالی ہو جائیگی جبکہ لاہور اور پشاور میں جمعہ کی نماز کے بعد تک بحالی ہو جائیگی، ہم نے ٹرپنگ سے بچنے کا سسٹم بھی لگایا ہوا تھا لیکن گہری دھند کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔واضح رہے کہ اس ٹرپنگ کی وجہ سے صبح نو بجے کے قریب ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ دن دو بجے تک اکثر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































