لاہور(نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں رینجرز کی مدد سے انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آپریشن میں مدد کے لیے وفاق سے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے۔یہ آپریشن ڈیرہ غازیخان، راجن پور اور رحیم یار خان کے اظلاع میں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حساس اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ گروہوں میں گٹھ جوڑ ہوا ہے۔اس آپریشن میں سندھ رینجرز اور ایف سی بلوچستان سے بھی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو تبدیل کر کے ضلع راجن پور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پرآپریشن کی مدت دو ہفتے رکھی جائے گی۔پنجاب حکومت نے آپریشن کے لئے وفاقی حکومت سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی درخواست بھی کر دی ہے۔آپریشن کے لئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سنت یہ بھی ہے
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا
-
‘بچی کو ڈاکٹر نے نہیں میں نے بچایا’، پمز واقعے میں بچ جانیوالی واحد نومولود کی خالہ نے ا...



















































