جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے، تاہم اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کی کوششوں میں سرگرداں ہے۔ امریکی کانگریس اور سفارتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کا عمل روکنے کے پیچھے کیپیٹل ہل میں پاکستان مخالف بڑھتے ہوئے جذبات ہوسکتے ہیں، جہاں اب اجلاس کے دوران پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی اور تنقید معمول بن گئی ہے۔قانون سازوں نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کئی طرح کے دلائل اور معلومات پیش کیں، جبکہ امریکی سینیٹ کی جانب سے بھی اوباما انتظامیہ کو فروخت کا عمل روکنے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔تاہم اگر اوباما انتظامیہ قانون سازوں پر زور ڈالے تو طیاروں کی فروخت کو زیادہ عرصے تک روکا نہیں جاسکتا۔کیپیٹل ہل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اوباما انتظامیہ پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے سنجیدہ نظر آئی ہے، اْس نے اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔کانگریس کے حالیہ اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت اور امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں ایسے کئی قانون ساز موجود ہیں جو ہندوستان کو خوش کرنے کے لیے، پاک۔امریکا تعلقات اور دفاعی تعاون کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنانے اور غیر موثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سفارتی ذرائع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مجوزہ فروخت کو روکنے کے لیے تاخیری حربہ استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ، کانگریس کو وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ سال اکتوبر میں کیے گئے دورہ امریکا کے موقع پر غیر رسمی طور پر اس حوالے سے اپنے ارادوں سے آگاہ کرچکی ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…