جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

افغان امن عمل، 4 ملکی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات ممکن بنانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے نمائندے شرکت کریں گے۔افغان مفاہمتی عمل کے حوالے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان جبکہ افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی افغانستان کی نمائندگی کریں گے، اجلاس میں امریکا کی طرف سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور چین کے نمائندہ خصوصی سن یوڑی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی، افغان طالبان سے رابطوں کے تسلسل اور حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔پاکستان کی طرف سے یقین دلایا جائے گا کہ افغان امن و استحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے، تاہم افغان امن کا دارومدار افغانوں کے آپس کے تعلقات پر منحصر ہے۔ اجلاس میں شریک ممالک انفرادی طور پر بھی افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں پائیدارامن کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کرینگے۔افغان مفاہمتی عمل سے متعلق 4 ملکی اجلاس گزشتہ سال 9 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے موقع پر ہوا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف، افغان صدر اشرف غنی، چینی وزیر خارجہ وانگ یڑی اور امریکی نائب وزیر خارجہ انتونی جے بلن کن نے اپنے وفود کی نمائندگی کی تھی ،جس میں افغان حکومت اور طالبان دھڑوں کے درمیان مذاکرات اور پر تشدد سرگرمیوں میں کمی اور خاتمے کی حمایت کی گئی۔اس سے قبل پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر گزشتہ سال 7 جولائی کو مری میں افغان مذاکرات کی میزبانی کی جس میں امریکا اور چین کے نمائندے بھی شریک ہوئے، افغان مذاکرات کا دوسرا دور 31 جولائی 2015 کو پاکستان ہی میں ہونا تھا لیکن طالبان رہنما ملا عمر کی موت کی خبر کے بعد ان مذاکرات کو منسوخ کر دیا گیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…