اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی مذمت کی گئی جب کہ حملے کی تفتیش کے لیے بھارت سے مکمل تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورت اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی کامیابیاں قابل رشک اور لائق تحسین ہیں جب کہ سول اور ملٹری اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کی پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پڑوسی ملک کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے روابط سے بننے والی خیرسگالی کی فضا پراظہار اطمینان کیا گیا جب کہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بھارت سے مکمل تعاون کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک خصوصاً بھارت سے بھرپور تعاون کرے گا، ملک میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے واقعے میں استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ اجلاس میں بھارت کے ساتھ پائیدار، معنی خیز اور جامع مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے اور مسلسل رابطے میں رہنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔
پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش میں بھارت سے مکمل تعاون کیا جائیگا، سول و عسکری قیادت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































