بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں چیئر مین ‘وائس چیئر مین اور کونسلرزسمیت21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ملاقات کے دوران قصور سے بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے چیئر مین یونین کونسل رانا محمد شہزاد ‘چوہدری محمد منیر ذیلدار ‘حاجی ریاض احمد ‘ملک ارشد عظیم خان ‘ملک امجد خان ‘عابد جمال ڈوگر ‘میاں محمد عباس‘خوشی محمد اور بابر محمودکے علاوہ انکے وائس چیئر میزسمیت بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہونیوالے 21بلدیاتی نمائندوں نے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ انکے ہمراہ ضلعی آرگنائزر قصور ندیم ہارون اور شیخ قیصر ایوب بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا اور مذکورہ بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہم تحر یک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو ویلکم کرتے ہیں اور نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 30سالوں سے پنجاب پر حکمرانی کر رہی ہے مگر آج بھی پنجاب میں صحت ‘تعلیم اور پو لیس سمیت دیگر اداروں کو بیڑہ غرق ہے اور حکمرانوں اربوں روپے کی اشتہاری مہم کے ذریعے گورننس ثابت کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے۔انہوں نے اگر ملک سے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی کو ختم کر نا ہے تواسکے لیے کر پٹ سیاستدانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں ڈالنا ہو گا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کر پٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیگی اور انکو جیلوں میں ڈال کر ایسا نشان عبر ت بنائیں گے کہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کی جرات نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر احتجاجی کمیپ لگا کرشعبدہ بازی کر نیوالے حکمران آج پنجاب میں بدتر ین گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے انکے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور آنیوالی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…