راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر 17 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں نور خان ایئربیس پر وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جب کہ عادل الجبیر کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل تھی تاہم اسلام آباد تاخیر سے پہنچنے پراب مشیر خارجہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہی شرکت کریں گے جب کہ سرتاج عزیز اور مہمان وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف اسلامی ممالک کے بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردارکے طریقہ کارپرتبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































