جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

کورکمانڈرزکانفرنس ،دہشتگردوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگرد تنظیموں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار امن اور سیکیورٹی کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہوئی ۔ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور کے علاوہ کانفرنس کے شرکاءنے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹجک ماحول اور اسکے پاکستان سے تعلق کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ کانفرنس کے شرکاءکو موجودہ اور ابھرتے ہوئے خطرات سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی طرف سے ملک بھر میں دہشتگردوں اور انکے حامیوں کے میکنزم کو توڑنے کیلئے جاری آپریشنزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے آپریشن میں شریک افسروں اور جوانوں کو انکی قربانیوں اور کامیابیوں پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے ملک بھر میں دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشنز کے دوران حالیہ غیر معمولی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پائیدار امن اور سیکیورٹی کے حصول تک مرکوز کوششیں جاری رکھی جائیں ۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…