اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فضائی مسافروں کیلئے اچھی خبر یہ کہ پاکستانی ایئرپورٹس پر اب مسافروں کو منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملا کرے گی جبکہ ضعیف اور معذور مسافروں کو بھی بلامعاوضہ مددگار مہیا کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کی مدد کیلئے خصوصی کاﺅنٹر بنادیئے ہیں اور ان خصوصی کاﺅنٹرز نے کام بھی شروع کردیا ہے۔سی اے اے کا عملہ ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کو پارکنگ سے طیارے تک اور طیارے سے پارکنگ تک خود پہنچائے گا، یہ خدمات مسافروں کیلئے بلامعاوضہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق دیگر ایئرپورٹس پر بھی جلد اسی طرح کے کاﺅنٹرز کام شروع کردیں گے۔ سی اے اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کو منرل واٹر اور چائے یا کافی کی بھی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستانی ہوائی اڈوں پر منرل واٹر اور چائے کافی مفت ملے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































