ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی سرمایہ کار سری لنکا میں سیمنٹ اور شوگر ملز لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں

datetime 5  جنوری‬‮  2016 |

کولمبو(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار سری لنکا میں سیمنٹ اور شوگر ملز لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے ساتھ دفاع اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔منگل کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نواز شریف نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی آٹھ یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ان یاداشتوں کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان صحت، تعلیم، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی اور قیمتی پتھروں کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کولمبو کے صدارتی محل پہنچے تو ا±ن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایک برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات ہیں لیکن ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت کا سالانہ حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اوسطً سالانہ تجارتی حجم 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے۔دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مشترکہ طور پر منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو بھی ختم کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار سری لنکا میں سیمنٹ اور شوگر ملز لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس سے سری لنکا کو فائدہ ہو گا۔پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ عسکری مشقوں کو سراہا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تواتر سے دفاعی مشقیں ہوں اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…