اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کوٹیلیفون کرکے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستانی ہم منصب جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے رابطہ کیا۔ پٹھان کوٹ ائربیس پر حملے کی مذمت پرپا کستان کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بتائی جائے گی۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کی اپنی فوج کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظرپٹھان کوٹ میں آپریشن جاری ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیاکومکمل معلومات فراہم کریں گے۔دہشتگردحملوں اورآپریشن میں جان دینے والوں کیلئے بھارتی وزیردفاع نے معاوضے کااعلان کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر دھماکا سنا گیا۔پٹھان کوٹ ائربیس میں آج 3 بموں کو ناکارہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان سے پٹھان کوٹ ایئربیس حملوں سے متعلق معلومات کاتبادلہ کیا،جس علاقے سے فون کالزکی گئی اس کاریکارڈ بھی پیش کیاگیا۔
نوازشریف کا بھارتی ہم منصب مودی کوفون ،پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































