بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ایئربیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگا نا درست نہیں ،امریکا

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/بیجنگ(نیوزڈیسک)امریکا اور چین نے بھارتی حکا م کی جا نب سے پٹھا نکو ٹ ایئربیس پر حملے کا الزا م پا کستا ن پر عا ئد کر نے کو تشویشنا ک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے جبکہ حکو مت پاکستا ن واضح کر چکی ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرےگی ، اسلئے بھا رتی حکام اور میڈیا غیر ذمہ درا نہ بیان با زی اور الزام ترا شیو ں سے اجتناب کر یں ، بھارتی ایئربیس پر حملہ خطے کا مشترکہ چیلنج ہے، جس سے تمام ممالک کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی ایئربیس پردہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں سے نمٹنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ بھارتی ایئربیس پر حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، پاکستان واضح کر چکا ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا، امید ہے پاکستان اپنے عزم کےمطابق دہشتگردوں سے نمٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کیے جائیں، دہشتگردوں کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،جان کربی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے، اس جنگ میں ہزاروں پاکستان فوجی اور معصول سویلین جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستانی حکومت اورعوام دہشت گردی کے خطرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون، رابط اور معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ادھرچین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں۔ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذمہ دار ملک ہیں اور علاقی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…