لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی احمد قریشی نے انکشاف کیاہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو رہاکرنے یا کوئی سمجھوتہ کرنے پر کوئی اتفاق نہیں کیاگیا، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات سے ماخوز بیان کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ آرمی چیف نے واضح کیاکہ 2016ءملک دشمنوں کا سال ہوگا، دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑتوڑدیں گے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے احمد قریشی نے حکومت کے معتبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیاکہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف موجود سنگین الزامات پر تاحال کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا اور نہ ہی رینجرز کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کیاگیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایساہواہے کہ صدر پاکستان کے مشیر خاص کو دہشتگردوں کو سہولیات دینے یا ان کا علاج کرنے کے الزامات میں پکڑاگیا، چاہے وہ طالبان کے دہشتگردہوں یا سیاسی دہشتگرد، ڈاکٹرعاصم کی رہائی کے اب تک کوئی امکانات نہیں ، وزیراعظم سے ون ٹوون ملاقات اور قائم علی شاہ کے بیانات کے بعد یہ باتیں بھی آئی تھیں کہ رینجرز کو ڈاکٹرعاصم پر ہاتھ نہیں ڈالناچاہیے تھا یا پھر وزیراعلیٰ سندھ کو پہلے اعتماد میں لیناچاہیے تھا، اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن نوازشریف کا واضح موقف ہے کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ احمد قریشی نے بتایاکہ ابھی تک جونظرآرہاہے ، 2016ءہی وہ سال ہوگا جس دوران پہلی مرتبہ سیاسی خرابیوں یا گند کی صفائی ختم ہوجائے گی۔دوسری طرف جنرل راحیل شریف واضح کہہ چکے ہیں کہ نیا سال قومی یکجہتی کا سال ہوگا ، گوادر پورٹ کی ترقی سے مقامی افراد کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس لیے پورٹ کو فعال کرنے کے لیے بھرپورتعاون کریں گے ، ا±نہوں نے کہاکہ قوم سے تعاون سے ہی انصاف اور امن کی راہ ہموار کی جائے گی اور دہشتگردی و کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے
دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑدیں گے‘آرمی چیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































