منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

بھارت چند روز میں مزید 22پاکستانیوں کو شہریت دے گا

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارت چند روز میں مزید 22پاکستانیوں کو شہریت دے گا۔ 6 ماہ قبل بریلی میں مقیم 40پاکستانیوں نے بھارتی شہریت کے لئے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 22کی منظوری ریاستی حکومت کی طرف سے دی جا چکی ہے اب ان کی فائلیں حتمی منظوری کیلئے مرکزی حکومت کو بھیجی گئی ہیں،بھارتی شہریت کیلئے درخواست گزاروں میں زیادہ تر پاکستانی خواتین ہیں۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق درخواست گزاروں میں زیادہ تر وہ پاکستانی خواتین ہیں جن کا بنیادی تعلق تو بھارت سے تھا اور شادی کے بعد پاکستان چلی گئی جہاں ان کی شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں اور وہ بھارت لوٹ آئیں۔ان میں ایسی پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں جن کی بھارتی شہریوں سے شادیاں ہوئیں اور شادی کے بعد وہ بھارت آئیں لیکن انہیں طلاق کے بعد پاکستان لوٹنا پڑتا تھا۔ان میں سے اکثریت نے دوبارہ بھارتی شہریوں سے شادی کی اور بھارت میں قیام کیلئے بار بار ویزے کی تجدید کراتی ہیں اس کے ساتھ انہوں نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست بھی دے رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دینے کی پیشرفت ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے جس میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ کی طرف سے بریلی، آگرہ، علی گڑھ، کانپور اور سہارنپور کے ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس سربراہان کو ہدایات کی گئی تھی کہ وہ خصوصی کیمپ قائم کریں اور ان ضلعوں میں قیام پذیر پاکستانی شہریوں کے مسائل کا جائزہ لیں جنہوں نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی ہیں لیکن انہیں حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مقامی انٹیلی جنس یونٹ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نگیندرا چترویدی نے تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے جولائی میں خصوصی کیمپ قائم کیا تھا جہاں بریلی میں 7برس سے زیادہ عرصے سے قیام پذیر 40پاکستانیوں نے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شہریت کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے وہ فائلیں ریاستی حکومت کو بھیج دیں تھیں جس کی جانچ پڑتال کے بعد22پاکستانیوں کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی۔اب چند دن میں انہیں بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔ گزشتہ روز کراچی کی رہائشی افشین مرتضیٰ کو21سال کی طویل جدوجہد کے بعد بھارتی شہریت دی گئی ،افشین کی 1994ءمیں رامپور کے شہری مرتضیٰ خان سے شادی ہوئی تھی۔ 15اور 16جولائی کو قائم خصوصی کیمپ میں بھارتی شہریت کیلئے درخواست دینے والوں میں 35پاکستانی خواتین تھیں اور صرف 5 پاکستانی مرد تھے۔ان میں سے 14کے پاس پاکستانی ویز ے تھے۔ان کی بھارتی شہریت کے دعویٰ پر غور کے لئے فائلیں بھارتی حکومت کو بھیجی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…