نئی دلی(نیوزڈیسک)بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں2 بھارتی فوجی سمیت2 حملہ آور ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں،کراچی ایئربیس پرحملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 30:3بجے ہوا۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔ دہشتگرد ایئربیس کے قریب ایک عمارت میں چ±ھپے ہوئے ہیں۔ ادھر علاقے میں بھارتی فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ حملے کے بعد ایئربیس اور اس کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئربیس پر حملے میں 4حملہ آور ملوث ہیں۔بھارت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نےفضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔ہفتہ کو صبح ہونے والے اس حملے میں شدت پسند پولیس کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے داخل ہوئے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آور زخمی ہوئے ہیں اور کچھ کو بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔فضائی اڈے کے اطراف میں فائرنگ جاری ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں فضا میں اڑ رہے ہیں جبکہ فوج کے کمانڈو یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔یہ واقعے ایک ایسے وقت پر ہوا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی فضا دوبارہ ساز گار ہوئی ہے اور بھارتی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے لیے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔
پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی ایئربیس پر دہشت گردوں کا حملہ،متعددفوجی ہلاک و زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
عمران خان بھٹو



















































