جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں ٗ حرمین شریفین کا ہر حال میں دفاع کرینگے ٗ مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا ٗ مسئلہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے فوری بعد امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اگست 2013میں پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں نے سٹریٹجک ڈائیلاگ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کامیابیاں پوری دنیا میں سراہی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک واضح خارجہ پالیسی سیٹ کی جس میں تین ترجیحات تھیں جس میں سب سے پہلے پرامن ہمسائیگی، عدم مداخلت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت وسطی ایشیاء میں روابط تھے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 2015ء میں دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے بہت سنجیدہ کوششیں کیں اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کو انتہائی اہم پڑوسی ملک تصور کرتا ہے ٗایران کیساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ۔مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا یہ مسئلہ صرف مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ قریبی ،خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔یورپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپ پاکستان کیلئے انتہائی اہم بر اعظم ہے اور بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…