جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

آرمی چیف سے سعودی حکام کی ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سعودی حکام کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (اآئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق ’سعودی عرب کے ملٹری افیر کے اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے جنرل ہیڈکورٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت تربیت کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خطے کن سیکیورٹی پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون بھی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ دسمبر میں انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیے گئے 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم یہ بھی کہا تھا کہ ریاض سے تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ہی مزکورہ اتحاد میں اپنے کردار کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔اس ملاقات کے حوالے سے ایک اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سعودی حکام انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم کیے جانے والے 34 ممالک کے اتحاد میں پاکستانی کردار کی مزکورہ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے جی ایچ کیوآئے۔یہ بھی یاد رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب رواں ماہ جنوری میں ہی مزکورہ اتحاد کا اجلاس طلب کرے گا۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا نے اس بات کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت میں صرف دو طرفہ تعلقات پر ہی توجہ مرکوز تھی۔اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات نے ایک نیا رخ اختیار کیا تھا جب پاکستان نے سعودی اسپیشل فورسز کی تربیت کاآغاز کیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون پر سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے مذاکرات کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نومبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…